سلمان خان کے نئے شو ’دس کا دم‘ کا پرومو جاری

 ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے مشہور شو ’ دس کا دم ‘ کا پرومو جاری کردیا گیا۔

بھارت میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا متنازع شو ’بگ باس ‘ کے بعد بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان ایک اور شو  ’دس کا دم ‘ بھی خاصی اہمیت کا حامل ہے جس میں بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات کے ساتھ گیم کھیلا جاتا ہے اور سلو میاں اپنے مخصوص انداز میں میزبانوں کے ساتھ مذاق مستی کرکے شو کو چار چاند لگادیتے ہیں جب کہ یہ شو ایک لمبے وقفے کے بعد دوبارہ سے آن ایئر ہونے والا ہے جس کا پہلا پرومو جاری کردیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف ریئلٹی شو’ دس کا دم ‘ کے تیسرے سیزن کا پرومو جاری کردیا جس میں سلمان گیم شو میں حصہ لینے والی لڑکی سے شو کے فارمیٹ کے مطابق ایک سوال کرتے ہیں کہ کتنے فیصد بھارتی لڑکے لڑکیوں کو متاثر کرنے کے لئے انگریزی جھاڑتے ہیں جس پر لڑکی اپنے جواب میں سلمان خان کو شامل کرتے ہوئے 80 فیصد لڑکوں کا جواب دیتی ہے اور درست جواب پر چیک وصول کرتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گیم شو ’دس کا دم 3‘ سونی انٹر ٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا جب کہ اس بار شو کے قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے نامور شخصیات کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی میزبانی میں ہونے والے شو میں کھیل میں شریک شخصیات سے قومی سروے پر مبنی سوالات کئے جاتے ہیں اور ان سے قریب ترین جواب دینے کا کہا جاتا ہے اور ان کے تین جوابات درست ہونے چاہیئے ورنہ وہ کھیل سے باہر ہو جاتے ہیں۔

The post سلمان خان کے نئے شو ’دس کا دم‘ کا پرومو جاری appeared first on ایکسپریس اردو.

جنسی ہراسانی کا الزام؛ شوبز ستاروں نے علی ظفر کے حق میں مہم شروع کردی

 لاہور: شوبز کی معروف شخصیات گلوکارہ میشا شفیع کے الزامات پر علی ظفر کی حمایت میں بول پڑی۔

ہالی ووڈ سے شروع ہونے والی’می ٹو‘ مہم نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا، جہاں گلوکارہ میشا شفیع نے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا اور یہ سلسلہ یہی نہیں رکا بلکہ ایک اور خاتون نے بھی علی ظفر پر اس طرح کا الزام عائد کیا تاہم گلوکار نے تمام الزامات کی تردید کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ علی ظفر نے میشا شفیع کو 100 کروڑ کا لیگل نوٹس بھجوا دیا

علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات پر فلم انڈسٹری سے الگ الگ رد عمل سامنے آیا، جہاں کچھ لوگوں نے میشا شفیع کی حمایت کی تو ایک تو آوازایں علی ظفر کے حق میں بھی اٹھیں تاہم کچھ نے خاموش رہنے پر اکتفا کیا جب کہ اب فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات علی ظفر کے حق میں بول پڑی اور ’ وی لو یو علی ظفر ‘کہہ کر باقائدہ مہم کا آغاز کردیا، ان شوبز ستاروں میں ریما خان، ریشم، ریمبو، صاحبہ اور عمران عباس شامل ہیں۔

The post جنسی ہراسانی کا الزام؛ شوبز ستاروں نے علی ظفر کے حق میں مہم شروع کردی appeared first on ایکسپریس اردو.

میشا شفیع کا شوہر کے ہمراہ کینیڈا شفٹ ہونے کا فیصلہ

 لاہور: میشا شفیع اور ان کے شوہر محمود رحمان نے کینیڈا میں مستقل طور شفٹ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

معروف گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے مستقل طور پر کینیڈا میں مستقل رہائش اختیارکرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلہ میں انہوں نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں جب کہ ان کے بچوں کو کینیڈین حکومت نے پی آر کارڈ بھی جاری کردیئے ہیں جس کے بعد کینیڈا میں 2 سال 9 ماہ گزارنے کے بعد میشا شفیع اور ان کے شوہر کو بھی کینیڈین شہریت مل جائے گی۔

واضح ہو کہ چند روز قبل میشا شفیع نے گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا تاہم علی ظفر نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے گلوکارہ کو قانونی نوٹس بھی بھجوایا تھا۔

The post میشا شفیع کا شوہر کے ہمراہ کینیڈا شفٹ ہونے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.

ماضی کی معروف اداکارہ انجمن کا فلمی دنیا میں واپسی کا فیصلہ

لاہور: ماضی کی معروف اداکارہ انجمن نے فلمی دنیا میں واپسی کا فیصلہ کرلیا۔

اداکارہ انجمن فلم انڈسٹری میں بطور فلم ساز واپسی کررہی ہیں جب کہ وہ جلد ہی ایک فلم پروڈیوس کریں گی جس کے لیے انہوں نے مختلف کہانی نویسوں سے رابطے کیے ہیں تاہم ان کی فلم میں ہدایت کاری کے فرائض کون انجام دے گا، یہ فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔

 

The post ماضی کی معروف اداکارہ انجمن کا فلمی دنیا میں واپسی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.

سونم کپور کی شادی کی خبروں پر انیل کپور نے خاموشی توڑدی

 ممبئی: مشہور بھارتی اداکار انیل کپور نے بیٹی سونم کپور کی شادی کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑدی۔

بھارتی میڈیا میں گزشتہ کئی مہینوں سے اداکارہ سونم کپور کی شادی کے خوب چرچے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق انیل کپور کا گھر بھی اسی سلسلے میں سجایا گیا ہے جب کہ گھر میں فرح خان کی نگرانی میں شادی میں ڈانس کے لیے ریہرسل بھی کی جارہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سونم کپور کی شادی کی تاریخ تبدیل

بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور اور بھارتی بزنس مین آنند آہوجا کی شادی اگلے ماہ ہے، مشہور اداکار انیل کپور بیٹی کی شادی کی خبروں پر اب تک بالکل خاموش تھے لیکن اب انہوں نے بھی خاموشی توڑدی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سونم کپور شادی کے سوال پر بھڑک اٹھیں

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انیل کپور کا کہنا تھا کہ میڈیا شروع سے ہمارے ساتھ رہا ہے تاہم صحیح وقت پر ساری چیزیں سامنے لائیں گے، کسی سے کچھ نہیں چھپایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کو حقیقت کا بہت جلد پتہ چل جائے گا، گھر پر چراغاں کے حوالے سے انیل کپور نے کہا کہ آپ سب کو بہت جلد پتہ چل جائے گا کہ گھر کیوں سجایا گیا اور چراغاں کیوں کیا جارہا ہے۔

The post سونم کپور کی شادی کی خبروں پر انیل کپور نے خاموشی توڑدی appeared first on ایکسپریس اردو.

فلم میکرز کو فیشن انڈسٹری کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، سوہائے علی ابڑو

لاہور: اداکارہ وماڈل سوہائے علی ابڑونے کہا ہے کہ موجودہ دورمیں فلمیں بنانے والے نوجوان فلم میکرز کوفیشن انڈسٹری کے ساتھ مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے سوہائے علی آبڑو نے کہا کہ فیشن انڈسٹری کے باصلاحیت ڈیزائنرز کی خدمات اگر فلم انڈسٹری کیلیے حاصل کی جائیں تواس سے بہتری کے آثاربہت نمایاں ہوںگے۔ اس بات سے توسب واقف ہیں کہ دنیا بھرمیں بننے والی فلموں میں فنکاروں کے لباس کوخاص ترجیح دی جاتی ہے۔ مگرہماری فلموں میں یہ شعبہ کچھ خاص نمایاں نہیں سمجھا جاتا۔ حالانکہ جب تک فلم کے کرداروں کے ڈریسز پرتوجہ نہیں دی جاتی، تب تک ان کرداروں میں حقیقت کے رنگ دکھائی نہیں دیتے۔

سوہائے علی آبڑو نے کہا کہ موجودہ دورمیں فلمیں بنانے والے نوجوان فلم میکرز کوفیشن انڈسٹری کے ساتھ مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ جب تک ہم نوجوان نسل کومتاثر کرنے کیلیے معمول سے ہٹ کرکام نہیں کرینگے، تب تک بہتری ممکن نہیں ہوگی۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وقت ہالی ووڈ اوربالی ووڈ کی فلموں میں معروف فنکاروں کے کاسٹیم فلم بینوں کو بے حد متاثر کرتے ہیں۔ بلکہ فیشن کے نت نئے انداز بھی اب توفلموںکے ذریعے ہی مقبول عام ہوتے ہیں۔ اس بات کوسمجھنے کی ضرورت ہے اور باصلاحیت ڈیزائنرز کواپنی فلموں کا اہم حصہ بنانے پرتوجہ دینے پر غور کرنا چاہیے۔

 

The post فلم میکرز کو فیشن انڈسٹری کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، سوہائے علی ابڑو appeared first on ایکسپریس اردو.

اسکارف کا فیشن میں مقام

ملک وال: اسکارف اوڑھنے کا رواج بہت پرانا ہے جو پچھلے کچھ برسوں سے ایک نیا اور انوکھا فیشن بن چکا ہے۔

آج کل تقریباً ہر علاقے کی خواتین بڑے شوق اور اہتمام سے  اسکارف پہنتی ہیں۔اب تو شہروں میں بھی یہ رجحان بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔ عورتیں اور لڑکیاں اس موڈرن دور میں بھی اپنی تہذیب و تمدن کے اس قدیم اور پرکشش سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پورے احترام کے ساتھ اسکارف اوڑھنے کو تر جیح دیتی ہیں۔ کئی جدید اور فیشن زدہ علاقوں میں تو خواتین دوران شاپنگ اسکارف اوڑھ کر  اپنے گھروں  سے نکلتی ہیں اور یہ خواتین ایسا کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتیں بلکہ خود کو اس میں ایزی  اور کسی حد تک محفوظ محسوس کرتی ہیں۔

جہاں تک اسکارف اوڑھنے کا تعلق ہے تو دور جدید میں تو نوجوان لڑکیوں کے علاوہ شادی شدہ خواتین بھی اسے اوڑھنے کو تر جیح دیتی ہیں۔ اسکارف اوڑھ کر بھی کام کرنے میں انہیں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوتی  اور شاپنگ کے لیے جاتے ہوئے بھی وہ خود کو اسکارف  میں ذرا بھی پریشان نہیں ہوتیں، بلکہ بڑی آسانی سے اس میں بھی اپنا کام معمول کے مطابق انجام دیتی ہیں۔

آج کے اس جدید دور میں بھی اسکارف نے اپنا مقام نہیں کھویا بلکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کا رجحان اور بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ دور جدید کی خواتیں بھی اسے اوڑھنے میں کوئی قباحت محسوس نہیں کرتیں۔ اسکارف نے فیشن میں اپنا ایک خاص مقام بنایا ہے۔ کالج کی طالبات ہوں یا گھریلو خواتین، وہ سب ہی اسے فیشن کے طور پر استعمال کرتی ہیںاور مختلف رنگوں میں اسے اپنے کپڑوں کے ساتھ میچ کر کے بھی استعمال کرتی ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے۔ اسکارف کی ایک خاص بات یہ ہے ایک تو اس کے ساتھ دوپٹے کی ضرورت نہیں پڑتی اور دوسرے اس میں خواتین بہت گریس فل لگتی ہیں۔ ورکنگ ویمن اسکارف کا استعمال زیادہ کرتی ہیں جو دیکھنے والوں پر اچھا تاثر ڈالتا ہے۔

پہلے پہل حجاب کے ساتھ برقعے کا رواج عام تھا جس سے روایتی قسم کا پردہ مراد لیا جاتا تھا، تاہم آج کل اس برقعے کی روایت میں کافی حد تک تبدیلی آچکی ہے اور یہ جدید گاؤنز اوراسکارف میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اسکارف کا استعمال کم ہونے کے بجائے  مسلسل بڑھتا ہی چلا  جا رہا ہے اور اب مسلم خواتین ہی نہیں  بلکہ مغرب کی خواتین بھی اس رواج کا حصہ بن چکی ہیں۔ سادہ یا پرنٹڈ رنگ بکھیرتے اسکارف تو آج کل بے حد مقبول ہورہے ہیں۔

اسکارف کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ دوپٹے کے ساتھ آپ کے حجاب کی ضرورت کو بھی پورا کرتا ہے اور دوسرے یہ کہ یہ فیشن کے طور پر نہایت گریس فل لگتا ہے۔ اسی لیے تو مغربی خواتین بھی اسکارف کو شوق سے اوڑھتی ہیں۔اسکارف کو بہت سے طویقوں سے اوڑھا جاسکتا ہے۔چاہیں تو اسے حجاب کے طور پر لے لیں یا پھر اگر سائز میں بڑے ہوں تو دوپٹے کے طور پر بڑے آرام سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اسکارف اوڑھنے کے فوائد

اسکارف اوڑھنے کے بہت سے فوائد ہیں۔ ان میں سب سے پہلے آپ اس بات کو مد نظر رکھیں کہ اسے فیشن کے طور پر لے رہی ہیں یا مکمل حجاب کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ اگر آپ اسے فیشن کے طور پر لے رہی ہیں تو کسی بھی انداز سے اسکارف لے لیں، یہ تو  فیشن ہی لگے گا۔ اگر آپ اسکارف حجاب کے طور پر لے رہی ہیں تو اس کے  بہت سے مختلف انداز ہیں، کیوں کہ حجاب کا مطلب شرم و حیا کی پاس داری ہے،  لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ بلا ترتیب دوپٹہ اوڑھ لیں،  بلکہ اسے اچھے انداز سے سیٹ کریں۔

سر کے ارد گرد اسکارف کو  کلاک وائز یعنی گول انداز میں باندھنا ایک خوب صورت طریقہ ہے جو بہت ہی زبردست اور پیارا لگتا ہے،  لیکن اس کے لیے آپ کو ایک بڑے سائز کے اسکارف کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کے سر اور کندھوں کو بھی ڈھانپ سکے۔

بعض خواتین اور لڑکیاں حجاب کے طور پر یہ اسکارف اوڑھتی ہیں۔ ترکی میں یہ رواج بہت عام ہے۔اس کا مقصد سر اور بالوں کو ڈھانپنا ہے۔کچھ ممالک میں خواتین کے لیے اسکارف ضروری قرار دیا جاتا ہے تاکہ وہ جب بھی گھر سے باہر نکلیں تو اسکارف ضرور اوڑھیں۔ اسکارف کو سر سے پھسلنے سے بچانے کے لیے آج کل انڈر اسکارف کا بھی فیشن عام ہے۔انڈر اسکارف کا فائدہ یہ ہے کہ اسے  پہننے کے بعد آپ ریشمی اسکارف کو بھی اپنے سر کے ارد گرد باندھ سکتی ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ پہلے انڈر اسکاف پہنیں، پھر اس پر دوسرا اسکارف بھی لے لیں۔ تکون اسکارف کے لیے آپ اسکارف کے دونوں سروں کو پکڑیں اور چہرے اور سر کے گرد لپیٹتے ہوئے اسے آخر میں پن اپ کرلیں۔ اب اسکارف کے ایک سرے کو اٹھائیں اور اسے چہرے کے گرد لپیٹ لیںاور دوسرے سرے کو اپنے کندھوں پر پن اپ کرلیں۔

سٹول کو آخری سرے سے پکڑیں اور دوسرے سرے کو لمبا رکھتے ہوئے پن اپ کرلیں اب دوسرے لمبے سرے کو اٹھائیں اور سر کو اوپر سے گھماتے ہوئے ایک کان سے دوسرے کان تک لا کر پن اپ کرلیں۔اگر آپ کالج یا یونی ورسٹی جاتی ہیں تو آپ کے لیے یہ انداز بہترین ہے۔ اسکارف کو خوب صورت انداز دینے کے لیے آپ اسکارف کو چہرے کے گرد لپیٹیں اور پن اپ کرنے کے بجائے دونوں سروں کو باندھ لیں۔ یہ انداز بھی بہت خوب صورت اور منفرد ہے۔ اگر آپ نقاب استعمال نہیں کرتیں  تو حجاب سے اپنے چہرے اور سر کو ڈھانپتے ہوئے اپنی شخصیت کو چار چاند لگاسکتی ہیں۔

 

The post اسکارف کا فیشن میں مقام appeared first on ایکسپریس اردو.