سلمان خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم ہندوانتہا پسندوں کے نشانے پر

ممبئی: بالی ووڈ دبنگ اداکارسلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما کی فلم ’لوراتری‘ کو ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے ریلیز نہ کیے جانے کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔

بالی ووڈ کے سلومیاں کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم ’لوراتری‘ ان کی پیاری بہن ارپیتا خان کے شوہر اورسلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما کی پہلی فلم ہے، یہی وجہ ہے کہ سلمان خان اس فلم کولے کر بہت پرجوش ہیں اورفلم کی تشہیری مہم میں خود حصہ لے رہے ہیں، تاہم فلم ریلیزسے قبل ہی مشکلات کا شکار ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کوفلم کے نام پراعتراض ہے یہی وجہ ہے کہ انتہا پسند جماعتوں نے فلم کے خلاف مظاہرے کرنے شروع کردئیے ہیں۔ دی ورلڈ ہندوکونسل کے ایگزیکٹیو پریزیڈنٹ آلوک کمار نے فلم کے نام پراعتراض کرتےہوئے کہا ہے کہ فلم کانام ’لوراتری‘ ہندوؤں کے مقدس تہوار’نوراتری‘ سے ملتا ہےاور ہمیں یہ نام بالکل بھی منظورنہیں ہے۔

واضح رہے کہ فلم میں ہندوؤں کے تہوارنوراتری کے درمیان ہیرو اور ہیروئن کے درمیان محبت دکھائی گئی ہے۔ فلم کی کہانی نارائن بھٹ نے تحریرکی ہے جب کہ ہدایات ابھی راج مینا والا نے دی ہیں۔ فلم رواں سال 5 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

The post سلمان خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم ہندوانتہا پسندوں کے نشانے پر appeared first on ایکسپریس اردو.

ہالی ووڈ فلم نگری میں بھی پاکستانی فنکار بہت کچھ کر سکتے ہیں، سوہائے علی ابڑو

 لاہور:  اداکارہ وماڈل سوہائے علی آبڑو نے کہا ہے کہ ہالی وڈ جیسی فلم نگری میں بھی پاکستانی فنکاربہت کچھ کرسکتے ہیں۔

’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے سوہائے علی آبڑونے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کو اگربہترانداز سے ٹی وی، فلم اورکمرشلزمیں متعارف کروایا جائے تویہی مستقبل میں سپراسٹاربن کرسامنے آئینگے۔ مگرہمارے ہاں ایسا نہیں کیا جاتا۔ بہت سا ٹیلنٹ صرف چانس نہ ملنے کی وجہ سے ضائع ہوجاتا ہے۔

سوہائے علی آبڑو نے کہا کہ ایسی صورتحال میں مجھے لگتا ہے کہ ہمارے معروف فنکاروں، گلوکاروں، ماڈلز، رقاص اورتکنیکاروں کو کچھ نئے انداز سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انھیں اپنے ساتھ ساتھ نوجوانوں کوبھی تیارکرنا ہوگا۔ ہمیں ایسے نوجوانوںکو اپنی ٹیم کا حصہ بنانا چاہیے جوواقعی ہی اس پروفیشن کیلیے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں جس طرح پاکستانی فنکاروں اورگلوکاروں نے پڑوسی ملک میں کام کرتے ہوئے اپنانام اورمقام بنایا ، اسی طرح ہالی وڈ جیسی فلم نگری میں بھی پاکستانی فنکار بہت کچھ کرسکتے ہیں، لیکن اس کیلیے سب سے زیادہ ضروری بات عملی طورپرکام کرنے کی ہے اوراس کے ساتھ نوجوانوں کو بھی اپنے ساتھ کام کروانے کی ہے۔ جب تک ہم ایسا نہیں کریں گے، اس وقت تک ترقی اورآگے بڑھنے کی بات کرنا درست نہیں ہے۔

The post ہالی ووڈ فلم نگری میں بھی پاکستانی فنکار بہت کچھ کر سکتے ہیں، سوہائے علی ابڑو appeared first on ایکسپریس اردو.

’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ جدید فیشن اسٹائل سے ٹرینڈ سیٹر بن گئی

 لاہور:  بالی وڈ فنکارہ کرینہ کپور اور سونم کپور کی نئی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ جدید فیشن اور منفرد اسٹال سے ٹرینڈ سیٹر بن گئی۔

بالی وڈ میں گرلز پاور اور چار سہیلیوں کی دوستی پر بنائی گئی نئی فلم ’’ ویرے دی ویڈنگ‘‘ نے فلم بینوں کے ساتھ ساتھ فیشن اور سٹائل کی دلدادہ خواتین کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔

ڈائریکٹر شاشانگا گھوش کی زیر ڈائریکشن بنی فلم میں عصر حاضر میں نوجوان نسل کی دو مقبول فنکارائیں کرینہ کپور اور سونم کپور پہلی بار ایک ساتھ اکٹھے جلوہ گر ہورہی ہیں جبکہ ساتھ ہی باصلاحیت فنکارائیں سوارہ بھاسکر اور شیکھا تلسانیا بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم کی پروڈیوسر نامور فنکار انیل کپو راور جتیندر کی صاحبزادیاں ایکتا کپور اور ریہا کپور شامل ہیں یوںیہ فلم بالی وڈمیں ورکنگ ویمنزاور گرلز پاورکے حوالے سے نمائندہ فلم بن چکی ہے۔

فلم کے ملبوسات ریہا کپور، ابو جانی اورسندیپ کھوسلہ نے مل کر ڈیزائن کیے ہیں جبکہ چاروں لیڈ فنکاراؤں کے جاذب نظر اسٹائل اور ٹرینڈی ملبوسات فیشن کے جدید رحجانات متعارف کروا رہے ہیں ، فلم کی تشہیری مہم کے دوران بھی اسٹار کاسٹ کے منفرد انداز میں جلوؤں نے ٹریڈ حلقوں میں گہری چھاپ چھوڑی ہے۔

The post ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ جدید فیشن اسٹائل سے ٹرینڈ سیٹر بن گئی appeared first on ایکسپریس اردو.

کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری ‘ کا تیسرا سیکوئل بنانے کا حتمی فیصلہ

 ممبئی: بالی ووڈ کے ہدایت کار اندرا کمار نے مشہور زمانہ کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری‘ کے تیسرے سیکوئل بنانے کی تصدیق کردی۔ 

بالی ووڈ میں کامیڈی فلموں کو پروان چڑھانے والی فلم ’ہیرا پھیری‘ کو ریلیز ہوئے عرصہ بیت گیا لیکن آج بھی اس فلم کو دیکھا جائے تو بوریت محسوس نہیں ہوتی جس کی اصل وجہ فلم میں اکشے کمار، پاریش راول اور سنیل شیٹھی کی کیمسٹری ہے جنہوں نے اپنی کامیڈی سے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنادیا جب کہ یہ جوڑی ایک بار پھر فلم کے تیسرے سیکوئل میں تہلکہ مچانے کے لئے آرہی ہے۔

فلم پروڈکشن ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں اداکاروں کی رضامندی کے بعد اس پروجیکٹ(ہیرا پھیری) کو گزشتہ ماہ حتمی قرار دے دیا گیا تھا، اس بار ’مستی‘ اور ’دھمال‘ جیسی کامیڈی فلموں کے ہدایت کار اندرا کمار اپنے تجربات سے فلم ’ہیرا پھیری‘ کے تیسرے سیکوئل کو سر انجام دیں گے تاہم اس فلم کی شوٹنگ رواں سال کے اختتام پر شروع کی جائے گی جو اگلے سال کے فروری تک جاری رہے گی جب کہ فلم 2019 کے وسط میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

معروف ہدایت کار اندرا کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے تیسرے سیکوئل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’نامور کامیڈین کے ساتھ فلم ہیرا پھیری کا پروجیکٹ شروع ہونے والا ہے جس کا مجھے بے صبری سے انتظار ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اداکار اکشے کمار نے فلم ’’ہیرا پھیری 3‘‘ کے لئے 50 کروڑ معاوضہ طلب کرلیا

اس سے قبل فلم کے تیسرے سیکوئل میں اکشے کمار کی جانب سے زیادہ معاوضہ طلب کرنے پر اُن کی جگہ جان ابراہم اور ابھیشیک بچن کو کاسٹ کرلیا گیا تھا جس کے بعد فلم کی شوٹنگ بھی شروع کردی گئی تھی تاہم ایک بار پھر اکشے کمار کو واپس فلم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں کامیڈی سے ہلچل مچانے والی فلم ’ہیرا پھیری‘ 2000 میں ریلیز کی گئی جس کی مقبولیت کی وجہ سے 2006 میں فلم کا دوسرا سیکوئل ’پھر ہیرا پھیری‘ بنایا گیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

The post کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری ‘ کا تیسرا سیکوئل بنانے کا حتمی فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.

Humaira Arshad Files For Khula Once Again

The ‘Sada Hoon Apne Pyaar Ki’ singer Humaira Arshad has been in news for filing a divorce from her husband actor Ahmad Butt.

The singer approached a family court in Lahore on Wednesday to file a petition to start divorce proceedings once humagain. She had withdrawn her earlier plea for khula in January this year.

While speaking to media outside the court the singer said,

“For the sake of my son, I had reconciled with my husband despite all our differences,”

She further added,

“But I cannot live with him anymore as I am subjected to violence and am fed up of daily fights,”

The ghazal singer has been in a testing relationship with her husband and the couple has publicly accused each other of fraud and abuse, among other things on multiple occasions.

The two tied the knot in 2004. Back in May 2015, Humaira formally announced she and her husband were separating ways. But in November 2016, she said that she and Butt had set aside their differences and agreed to live together again.

The matter surfaced once again in November 2017 as Humaira leveled accusations against her husband, alleging that he attacked her home and beat up her family. Following the allegations, the couple reconciled once again as Humaira withdrew her earlier divorce plea on January 9 this year.

Humaira Arshad has said in the past that Butt insulted her in front of their neighbours, beating her in public and pulling her hair, all of which had led to a lot of stress and embarrassment.

 

 

Have anything to add?

 

The post Humaira Arshad Files For Khula Once Again appeared first on Reviewit.pk | Pakistani Drama & Movie Reviews | Ratings | Celebrities | Entertainment news Portal.

حمیرا ارشد کا شوہر سے خلع کیلئے ایک بار پھر عدالت سے رجوع

لاہور: نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے شوہر احمد بٹ سے خلع کیلئے ایک بار پھر فیملی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلوکارہ حمیرا ارشد نے سول کورٹ میں خلع کے مقدمے کی بحالی کی درخواست دائر کی ہے۔ انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بیٹے کے مستقبل کی خاطر تمام اختلافات بھلاکر احمد بٹ سے صلح کی تھی تاہم آئے روزکے جھگڑوں اور تشدد کی وجہ سے اب مزید ساتھ رہنا ممکن نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حمیرا ارشد کااحمد بٹ پر چوری کا الزام

حمیراارشداور احمد بٹ گزشتہ 14 برسوں سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں تاہم دونوں  کی ازدواجی زندگی طویل عرصے سے اتار چڑھاؤکاشکار ہے، دوسال قبل دونوں کے درمیان شدیداختلافات سامنےآئے تھے جس کے بعد حمیرا ارشد نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم شوہر کے منانے پر انہوں نے 9 جنوری 2018 کو خلع کی درخواست واپس لی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حمیرا ارشد منشیات استعمال کرتی ہیں

واضح رہے کہ دونوں اکثر میڈیا پر ایک دوسرے پر الزامات لگاتے نظر آتے ہیں یہاں تک کہ حمیرا اپنے شوہر پر چوری جیسا سنگین الزام لگاچکی ہیں، جب کہ احمد بٹ اپنی اہلیہ پر منشیات کےاستعمال کاالزام لگاچکے ہیں۔

The post حمیرا ارشد کا شوہر سے خلع کیلئے ایک بار پھر عدالت سے رجوع appeared first on ایکسپریس اردو.

ماہرہ پاک بھارت تعلقات سے متعلق سوال پر پریشان

کانز: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے امید ظاہر کی ہے کہ ایک دن لوگ ان سے پاکستان اور بھارت سے متعلق سوالات کرنا بند کردیں گے۔

ایک بھارتی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت اپنی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے ایک بار پھرقریب آسکتے ہیں، بطور پاکستانی فنکار ہم پر بالی ووڈ میں پابندی ہے لیکن اس کے باوجود دونوں ملکوں سے تعلق رکھنے والے فنکار بیرون ممالک ایک دوسرے سے بہت اچھی طرح ملتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کانز فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان کے دلکش انداز

ماہرہ خان نے کہا پاکستان اور بھارت میں بہت ساری چیزیں مشترکہ ہیں، دونوں جانب کے لوگوں کی زبان تقریباً ایک جیسی ہے، ہم جب بات کرتے ہیں تو زبان ایک لگتی ہے اور جب ہم بیرون ممالک ایک دوسرے سے ملتے ہیں اس وقت احساس ہوتا ہے ہم میں کچھ بھی مختلف نہیں ہے۔ کانز فلم فیسٹیول میں بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن مجھ سے بہت گرمجوشی سے ملیں اور ہم دونوں نے ایک دوسرے کے بچوں کے بارے میں پوچھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ثنا میر کی ماہرہ خان پرشدید تنقید

ماہرہ نے دونوں ممالک کی مشترکہ چیزوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ ہمیں فلموں اورموسیقی کے ذریعے ایک دوسرے سےاشتراک کرنا چاہیے کیونکہ ہماری زبان اور ہماری موسیقی تقریباً ایک جیسی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان  بالآخر بھارت اور پاکستان ہیں۔امید کرتی ہوں ایک دن آپ مجھ سے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے سوال نہیں پوچھیں گے۔

The post ماہرہ پاک بھارت تعلقات سے متعلق سوال پر پریشان appeared first on ایکسپریس اردو.