14 اگست پر کسی فلم کی نمائش نہیں ہوگی

 لاہور: اس سال جشن آزادی کے موقع پر کسی فلم کی نمائش نہیں کی جائے گی۔

جشن آزادی کے موقع پر کوئی ایسی فلم کی نمائش نہیں ہوگی جس کا موضوع حب الوطنی اور جدوجہد آزادی کے حوالے سے ہو۔ماضی میں حب الوطنی اور جدوجہد آزادی کے موضوعات پر بے شمار فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جاتی رہی ہیں۔

سنجیدہ فلمی حلقوں نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہارکرتے ہو ئے کہا ہے کہ نئی نسل کو جدوجہد آزادی کے مقاصد سے روشناس کرانے کے لیے ایسے موضوعات پر فلم بنانی چاہیے۔

The post 14 اگست پر کسی فلم کی نمائش نہیں ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.