پرینیتی کی ارجن کے ناقدین کو قتل کی دھمکی

ارجن بہت زیادہ خوش قسمت ہے جسے میرے ساتھ پھرکام کرنے کا موقع مل رہا ہے، اداکارہ فوٹو: فائل

ارجن بہت زیادہ خوش قسمت ہے جسے میرے ساتھ پھرکام کرنے کا موقع مل رہا ہے، اداکارہ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ اداکار ارجن کپور کے خلاف کسی نے کچھ کہا تو میں اسے قتل کردوں گی۔

بالی ووڈ میں فلم ’عشق زادے‘ سے ایک ساتھ کرئیر کا آغاز کرنے والے اداکار ارجن کپور اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ دونوں اداکار اب جلد ہی ایک اورنئی فلم  ’سندیپ اور پنکی فرار‘ میں اداکاری کے جوہردکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس حوالے سے جب انٹرویو کے دوران پرینیتی سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ ارجن بہت زیادہ خوش قسمت ہے جسے میرے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پرینیتی چوپڑا کو سمندر کی لہروں سے کھیلنا مہنگا پڑگیا  

اداکارہ نے کہا کہ ارجن کے ساتھ میری دوستی ایسی ہے کہ ہم ایک دوسرے کو بہت تنگ کرتے ہیں، اگرکوئی بھی شخص ارجن کے بارے میں برا کہتا ہے یا اس کے خلاف کوئی بھی بات کرتا ہے تو میں اس کے دفاع میں سامنے آجاتی ہوں، میں اس کے بارے میں کچھ بھی غلط نہیں سن سکتی جب کہ میری دوستی ایسی ہے کہ اگر ارجن کے خلاف کسی نے زیادہ غلط بات کہی تو میں اسے قتل بھی کرسکتی ہوں۔

دیباکر بینرجی کی ہدایت میں بننے والی نئی فلم ’سندیپ اورپنکی فرار‘ کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسی لڑکی کا کردارکرنے جارہی ہیں جو اپنے کرئیر کے حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہے۔