پریانکا چوپڑا مشکل میں پھنس گئیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کو امریکن ٹیلی ویژن سیرن ’کوائنٹیکو‘ میں بھارتی دہشت گرد کا کردار دکھانا مہنگا پڑگیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا گزشتہ تین سالوں سے  مشہور امریکی ٹیلی ویژن شو ’کوائنٹیکو‘ میں ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں جسے اپنی کہانی کی بدولت خاصی مقبولیت بھی حاصل ہے جب کہ یکم جون کو نشر ہونے والی کوانٹیکو کی ایک قسط میں ایک بھارتی شہری کو مین ہٹن میں ایٹمی حملے کا منصوبہ بناتے ہوئے دکھایا گیا جس کا الزام بعد میں پاکستان پر عائد کرنا تھا۔ اس قسط کے نشر ہونے کے بعد پریانکا کے بھارتی مداح آگ بگولہ ہو گئے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں اڈت کماڈیا نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوانٹیکو کی کیا احمقانہ قسط  تھی جس میں بھارتی کو مین ہٹن کو اڑا کر پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ میں یہ جاننے سے قاصر ہوں کہ اس احمقانہ قسط کا مقصد کیا تھا جو مکمل طور پر ایک نامعقول عمل ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس قسط ایک ہندو شخص سے جوکہ ایک بھارتی ہندو شہری ہے جس پر حکومتی سرپرستی میں ایٹمی حملہ کرکے پاکستان پر الزام لگانا ہے جسے پریانکا روکتی ہے۔

نتیش کمار نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’میں حیران ہوں اگر پریانکا کو سشما سوراج  کی اجازت سے ڈرامے کے ذریعے پروپیگنڈا کو پھیلانے کے لئے ویزا دیا گیا ہے تو اسے منسوخ کر دینا چاہئے۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کو اپنے اس کامیاب ٹی وی شو کوائنٹیکو‘ کے لیے دو مرتبہ پیپلز چوائس ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

The post پریانکا چوپڑا مشکل میں پھنس گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.