معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل سے منگنی کرلی

کینیڈا کے پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈوین سے منگنی کرلی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 24 سالہ کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈوین کوشادی کی پیش کش کی تھی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

جسٹن بیبر کے والدین نے بیٹے کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، گلوکار کے والد جیریمی بیبر نے اپنے انسٹا گرام  اکاؤنٹ پر بیٹے کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ مجھے فخر تو ہے لیکن یہ کافی نہیں اب میں اپنے بیٹے کی زندگی کے اگلے موڑ کے لیے پرجوش ہوں۔

@justinbieber Proud is an understatement! Excited for the next chapter!

A post shared by Jeremy Bieber (@jeremybieber) on

دوسری جانب گلوکار کی والدہ پاٹی مالیٹ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈوین ماضی میں بھی ساتھ رہے ہیں تاہم جسٹس بیبر کے اپنی پہلی گرل فرینڈ سلینا گومز سے علیحدگی کے بعد وہ دوبارہ ملے ہیں۔

واضح رہے کہ گلوکار جسٹن بیبر کئی بار اپنی غیر اخلاقی حرکتوں اور منفی رویے کے باعث خبروں کی زینت بن چکے ہیں۔

The post معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل سے منگنی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.