شوبز نے مجھے وہ مقام دیا جس کا سوچا بھی نہیں تھا، زارا شیخ

 لاہور:  اداکارہ وماڈل زارا شیخ نے کہا ہے کہ شوبز میں کام کرتے ہوئے مجھے وہ مقام ملا، جس کے بارے میں کبھی سوچا نہ تھا۔ 

’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے زارا شیخ نے کہا کہ میرا تعلق شوبز سے ہے اوراس شعبے میں کام کرتے ہوئے مجھے وہ مقام ملا، جس کے بارے میں کبھی سوچا نہ تھا۔ جب تک میں نے شوبز میں قدم نہیں رکھا تھا تومجھے بہت سی باتیں سننے کوملیں لیکن جب اس کا حصہ بنی تووہ سب افواہیں لگیں۔ واقعی ہی اس شعبے کی بات ہی کچھ الگ ہے۔

ادکارہ نے کہا کہ یہاں کام کرتے ہوئے جہاں مجھے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے اظہارکا بہترین موقع ملا، وہیں مجھے ایک نئی شناخت ملی، جواب تمام عمر میرے ساتھ رہے گی۔

زارا شیخ نے کہا کہ اس وقت پڑھے لکھے نوجوان اس شعبے کی جانب آرہے ہیں۔ کوئی فلم کی ڈائریکشن کررہا ہے توکوئی رائٹنگ، کوئی میوزک بنارہا ہے توکوئی گارہا ہے۔ اس کے علاوہ ایکٹنگ کی بات کریں توخوبصورت چہروں نے پاکستان فلم انڈسٹری کوایک نئی سمت کی جانب گامزن کردیا ہے، جوکہ بہت خوش آئند ہے۔

The post شوبز نے مجھے وہ مقام دیا جس کا سوچا بھی نہیں تھا، زارا شیخ appeared first on ایکسپریس اردو.