شاہد آفریدی اور سلمان خان کی ملاقات کی تصاویر وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے درمیان ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک تقریب کے دوران بالی ووڈ سلطان سلمان خان سے ملاقات کی، اور ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں جو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

تصاویر میں دونوں کو گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، بوم بوم نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ ”کمیونٹی کے دیگر ارکان کے ساتھ سلمان خان سے مل کر بہت اچھا لگا، ان کیلیے میری نیک خواہشات۔“

واضح رہے کہ شاہد آفریدی گلوبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایڈمنٹن رائلز کی نمائندگی کیلیے کینیڈا میں موجود ہیں۔

The post شاہد آفریدی اور سلمان خان کی ملاقات کی تصاویر وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.