سونم نے اپنی زندگی کا اہم فیصلہ کرلیا

سونم کی زندگی میں مارچ انتہائی اہمیت کا حامل مہینہ ہے، فوٹو:فائل

سونم کی زندگی میں مارچ انتہائی اہمیت کا حامل مہینہ ہے، فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے بعد سونم کپور نے بھی اپنے دوست اور بزنس مین آنند اہوجا سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

گزشتہ ماہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی نے پوری دنیا کو اپنی طرف متوجہ کیے رکھا اور اب بالی ووڈ کی ایک اور صف اول کی اداکارہ سونم کپور نے بھی شادی کا فیصلہ کیا ہے وہ اپنے دیرینہ دوست اور بزنس مین آنند اہوجا کے ساتھ شادی کرنے جارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے وراسٹائل اداکار انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور نے ایک انٹریو میں خود اس بات کی تصدیق کی کہ وہ مارچ میں اپنے دوست آنند اہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی اور اس حوالے سے بھارتی ریاست راجستھان کے تاریخی شہر جودھ پور میں ’عمیر بھون پیلس‘ میں بکنگ بھی کرلی گئی ہے جس میں مخصوص لوگ ہی شریک ہوں گے۔