سوناکشی کے ہاتھوں کرینہ فلم سے آؤٹ

 ممبئی: بالی ووڈ میں اداکاراؤں کے درمیان سرد جنگ معمول سی بات ہے اوران کے درمیان فلم میں اہم کردار حاصل کرنے کے لئے رسہ کشی بھی ڈھکی چھپی بات نہیں اسی رسہ کشی میں سوناکشی سنہا نے کرینہ کپور کو اہم فلم سے آؤٹ کرادیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوادیس، جودھا اکبر اور موہن جو داڑو جیسی فلمیں بنانے کے حوالے سے معروف ہدایت کار آسوتوش گواریکرمراٹھی فلم ’’آپلا مانس ‘‘ کا ہندی ری میک بنارہے ہیں۔ اس فلم میں مرکزی کردارپہلے کرینہ کپور ادا کرنے والی تھیں تاہم انہیں کوئی وجہ بتائے بغیر ہی فلم سے آؤٹ کردیا گیا ہے۔

’’آپلا مانس ‘‘ کے ہندی ری میک سے کرینہ کو سوناکشی سنہا کی وجہ سے آؤٹ کیا گیا ہے اوراب کرینہ کو پیش کیا گیا کرداردبنگ گرل نبھائیں گی۔ پے درپے کئی ناکام فلموں کے بعد یہ کردارسوناکشی سنہا کے فلمی کیریئر میں اہم مانا جارہا ہے۔

The post سوناکشی کے ہاتھوں کرینہ فلم سے آؤٹ appeared first on ایکسپریس اردو.