بالی ووڈ کی سب سے مہنگی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی آمدنی کتنی؟

دپیکا پڈوکون نےفلم ’پدماوتی‘میں اداکار شاہد کپور اور رنویر سنگھ سے زیادہ معاوضہ حاصل کیا؛ فوٹوفائل

دپیکا پڈوکون نےفلم ’پدماوتی‘میں اداکار شاہد کپور اور رنویر سنگھ سے زیادہ معاوضہ حاصل کیا؛ فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون آج اپنی 32 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے ذریعے انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا شمار صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے لیکن بالی ووڈ میں ہیروئنوں کے مقابلے میں ہیرو کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ معاوضے میں ہیروئنوں کے ساتھ امتیاز برتا جاتا ہے لیکن اب آہستہ آہستہ یہ معیار تبدیل ہورہا ہے۔

دپیکا پڈوکون:

دور حاضر میں دپیکا پڈوکون وہ واحد اداکارہ ہیں جنہوں نے فلم ’پدماوتی‘ میں اداکار شاہد کپور اور رنویر سنگھ سے زیادہ معاوضہ حاصل کیا۔رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون ایک فلم کے 13 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔

دپیکا اب تک مجموعی طور پر 20 سے زیادہ فلموں میں کام کرچکی ہیں اور گزشتہ برس ہالی ووڈ فلم ’ٹرپل ایکس آف زینڈر کیج‘ میں بھی ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا۔

پریانکا چوپڑا:

دپیکا پڈوکون کے بعد جس اداکارہ نے اپنی محنت اور جاندار اداکاری سے سب کو دیوانہ بنایا ہوا ہے وہ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہیں۔ پریانکا بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی مصروف ہیں اور ایک فلم کا معاوضہ 10 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔

ایشوریا رائے بچن:

سابق  ملکہ حسن اور نامور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن بھی زیادہ معاوضہ طلب کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔ انہوں نے اپنی اگلی فلم’رات اوردن‘کے لیے 10 کروڑ معاوضہ طلب کیا ہے۔ اس فلم میں ایشوریا رائے دو شخصیات کی مالک خاتون کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔ یہ فلم 1967 میں ریلیز ہوئی فلم ’رات اور دن‘کا ری میک ہے جس میں اداکارہ نرگس نے مرکزی کردار اداکیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایشوریا رائے اگلی فلم میں ڈبل رول نبھائیں گی

انوشکا شرما:

گزشتہ برس بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ انوشکا شرما کا شمار بھی بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انوشکا شرما ایک فلم میں کام کرنے کا معاضہ 6 کروڑ 50 لاکھ لیتی ہیں۔

عالیہ بھٹ:

نہایت کم عمری میں بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی معاوضہ لینے میں کسی سے کم نہیں۔ انوشکا شرما کی طرح عالیہ بھٹ بھی ایک فلم کا معاوضہ 6 کروڑ 50 لاکھ وصول کرتی ہیں۔

کنگنا رناوت:

بالی ووڈ میں ’کوئین‘کے نام سے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت اداکاری کے ساتھ تنازعات کی زد میں رہنے کی وجہ سےبھی خبروں میں رہتی ہیں ۔ کنگنا رناوت بھی ایک فلم میں کام کرنے کے 6 کروڑ 50 لاکھ روپے لیتی ہیں۔

کترینہ کیف:

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف گزشتہ کئی برسوں سے بالی ووڈ پر راج کررہی ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر ان کا معاوضہ  دیگر اداکاراؤں کے مقابلے میں کم ہے۔ وہ ایک فلم کا معاوضہ 4 کروڑ50 لاکھ لیتی ہیں۔

پرینتی چوپڑا:

فلم’عشق زادے‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑااب تک دو چار فلموں کے علاوہ کسی اور فلم میں قابل ذکر پرفارمنس دینے میں ناکام رہی ہیں لہٰذا ان کا معاوضہ بھی ان کی فلموں کی طرح کم ہے۔ وہ ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 2 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔

جیکولین فرنینڈ ارو شردھا کپور:

اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور شردھا کپور  دونوں ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ ایک کروڑ50 لاکھ لیتی ہیں۔

سوناکشی سنہا:

کیرئیر کی ابتدا میں ’دبنگ ‘اور’دبنگ2‘جیسی کامیاب فلمیں دینے والی نامور اداکارہ سوناکشی سنہا کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں اور ان کا کوئی پروجیکٹ شائقین کو متاثر نہیں کررہا یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے معاوضے میں کمی کردی ہےاور ایک فلم کا معاوضہ ایک کروڑ روپے وصول کررہی ہیں۔

کیرتی سونن، بھومی پانڈیکر

اداکارہ کیرتی سونن  اور بھومی پانڈیکر اوپر بیان کی گئیں اداکاراؤں کے مقابلے میں کم شہرت یافتہ ہیں لہٰذا ان کے معاوضے بھی کروڑوں کے بجائے لاکھوں میں ہیں ۔ کیرتی سونن ایک فلم کا معاوضہ 70 لاکھ اور بھومی پانڈیکر 50 لاکھ لیتی ہیں۔