بالی ووڈ اداکار کے گھر 14 سال بعد ننھے مہمان کی آمد

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار شریاس تلپڑے کے گھر 14 سال بعد سروگیسی کے ذریعے ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرینڈ مستی، گول مال ، ہاؤس فل، اوم شانتی اوم جیسی مزاحیہ فلموں سے اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے معروف اداکار شریاس تلپڑے 14 سال بعد سروگیسی کے عمل کے ذریعے بچے کے باپ بن گئے ہیں۔

شریاس تلپڑے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نے ہمیں بچے کی پیدائش کا وقت اس ماہ کی 10 سے 12 کے اوسط کی تاریخ بتائی تھی اور اسی بات کا فائدہ اُٹھانے ہوئے ہم لوگ 2 تاریخ کو ہی ہانگ کانگ چلے گئے تاکہ 7 تاریخ تک واپسی ہو سکے تاہم 7 تاریخ کی شب ہانگ کانگ سے بھارت واپسی پر ہی ہمیں بچے کی پیدائش کی خوشخبری دی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سنی لیون کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش

شریاس تلپڑے نے مزید کہا کہ میری شادی 14 سال قبل ہوئی تھی اور میں اولاد کی نعمت سے محروم تھا تاہم جب سے یہ بچہ ہماری زندگی میں آیا ہے میں بہت خوش ہوں اور بچے کے حوالے سے پرجوش بھی ہوں جب کہ دوستوں کی متعدد تجاویز کے باوجود میں اور میری اہلیہ نے اب تک بچے کا کوئی نام نہیں سوچا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کرائے کی کوکھ؛ ایک حل؟

واضح رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ،عامر خان ،اداکارہ سنی لیون، معروف ہدایتکار کرن جوہر سمیت متعد فنکار کے گھر سروگیسی کے عمل کے ذریعے بچوں کی پیدائش ہوچکی ہے۔

The post بالی ووڈ اداکار کے گھر 14 سال بعد ننھے مہمان کی آمد appeared first on ایکسپریس اردو.